چھری چوری کی ہو تو ذبیحہ کا کھانا حلال ہے یا حرام؟
کسی کی چھری چوری کرنا حرام ہے، اگر کسی نے چھری چوری کی تو اس پر توبہ کرنا لازم ہے، توبہ کی تکمیل کے لیے چھری اصل مالک کو لوٹانا ضروری ہے، تاہم اگر کسی نے چھری چوری کرکے اللہ کا نام لے کر جانور ذبح کیا، تو ذبیحہ حلال شمار ہوگا؛ کیوں کہ ذبیحہ کی حلت و حرمت کا تعلق اللہ کے نام پر ذبح کرنے، نا کرنے سے ہے، چھری کی چوری کے عمل کی وجہ سے حرمت ذبیحہ میں سرایت نہ کرے گی۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144111200863
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن