بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

چوری شدہ چیز واپس ملنے کا وظیفہ


سوال

اگر کسی کی دوکان یا گھر سے کوئی چیز چوری ہو جائے تو کس عمل سے وہ چیز واپس مل جائے گی؟

جواب

چوری ہوئی  چیز واپس   ملنے کے لیے اس چیز کا مالک درج ذیل وظائف میں سے کوئی وظیفہ پڑھ سکتا ہے:

{ إِنَّاللِّٰهِ وَإِنَّا إِلَیْهِ رَاجِعُوْنَ} کا بکثرت ورد۔

2۔ بعض اکابر نے لکھا ہے کہ دو رکعت تنہائی میں صلاۃ الحاجت کی نیت سے پڑھ کر سات مرتبہ درود شریف  پڑھیں پھر سورۃ لقمان کی آیت  ﴿ يابُنَيَّ إِنَّهَآ إِن تَكُ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِّنْ خَرْدَلٍ فَتَكُنْ فِي صَخْرَةٍ أَوْ فِي السَّمَاوَاتِ أَوْ فِي الأَرْضِ يَأْتِ بِهَا اللَّهُ إِنَّ اللَّهَ لَطِيفٌ خَبِيرٌ﴾  119 مرتبہ پڑھیں پھر  یا حفیظ  119 مرتبہ اُس کے بعد  درود شریف سات مرتبہ پڑھ کر دعا کریں، ان شاء اللہ آپ کی گم شدہ چیز  جلد مل جائے گی۔

3۔  ﴿ رَبَّنَا اِنَّكَ جَامِعُ النَّاسِ لِیَوْمٍ لَّا رَیْبَ فِیْهِ اِنَّ اللّٰهَ لَا یُخْلِفُ الْمِیْعَادَ﴾ (سورۃ آل عمران،آیت:9)  یہ دعا پڑھتے رہیں ان شاء اللہ جلد وہ چیز مل جائے گی۔

4۔ سورۃ والضحی (پارہ 30)  کو سات مرتبہ پڑھنے سے وہ چیز مل جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144202201438

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں