بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 ذو القعدة 1446ھ 03 مئی 2025 ء

دارالافتاء

 

چور سے کوئی چیز خریدنے کا حکم


سوال

 ایک شخص کے بارے میں غالب گمان ہوں کہ یہ شخص چوری کرتا ہے اور وہ شخص پانی کی موٹر بیچتاہے اور اس  موٹر کا پتہ نہیں ہے کہ اس نے چوری کیا ہےیا نہیں  تو اس سے لینا کیسا ہے جائز ہے یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ مذکورہ موٹر کے بارے میں اگریقین یا غالب گمان ہوکہ یہ چوری  کی ہوگی  تو  اس کو خریدنا جائز نہیں۔  اور اگرصرف شک ہو تو اولًا  شک دورکرے پھر کچھ اطمینان ہو تو اس کا خریدنا جائز ہے۔ ورنہ  ایسے شخص کا کام  کی چیز  کم قیمت پر فروخت کرنا علامت ہے کہ یہ  چیز چوری  کی ہے،  مت لیں ۔

فتاوی عالمگیریہ  میں ہے:

"يجب أن يعلم بأن العمل بغالب الرأي جائز في باب الديانات، وفي باب المعاملات، وكذلك العمل بغالب الرأي في الدماء جائز، كذا في المحيط."

(کتاب الکراھیة، الباب الثانی، 5/ 313، ط: دار الفکر)

سنن بیہقی میں ہے:

"ورواه سفيان الثوري، عن مصعب بن محمد بن شرحبيل، عن شيخ من أهل المدينة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " من ابتاع سرقة وهو يعلم أنها سرقة فقد أشرك في عارها وإثمها."

(کتاب البیوع، باب کراھیة مبایعة من أکثر ماله من الربا، 5/ 548/ 10826،  ط: دارالکتب العلمیة)

فتاوی شامی میں ہے :

"(قوله الحرمة تتعدد إلخ) نقل الحموي عن سيدي عبد الوهاب الشعراني أنه قال في كتابه المنن: وما نقل عن بعض الحنيفة من أن الحرام لا يتعدى ذمتين، سألت عنه الشهاب ابن الشلبي فقال: هو محمول على ما إذا لم يعلم بذلك، أما لو رأى المكاس مثلا يأخذ من أحد شيئا من المكس ثم يعطيه آخر ثم يأخذ من ذلك الآخر آخر فهو حرام اهـ"

(کتاب البیوع، باب البیع الفاسد، 5/ 98،ط: دار الفکر)

فتاوی شامی میں ہے:

"لو مات الرجل وكسبه من بيع الباذق أو الظلم أو أخذ الرشوة يتورع الورثة، ولا يأخذون منه شيئا وهو أولى بهم ويردونها على أربابها إن عرفوهم، وإلا تصدقوا بها لأن سبيل الكسب الخبيث التصدق إذا تعذر الرد على صاحبه."

(کتاب الحظروالإباحة، فصل فی البیع، ج:6، ص:385، ط: دار الفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144601100083

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں