ایک سوال پوچھنا ہے کہ میاں بیوی میں جھگڑا ہو گیا تو لڑکی نے غصے میں آکر کہا اگر آپ میرے ساتھ نہں رہنا چاہتے اور مجھے برداشت نہیں کرسکتے تو مجھے چھوڑ دیں تو شوہرنے کہا ہاں چھوڑ دیا پھر بیوی نے کہا واقعی میں چھوڑ دیا تو شوہر نے کہا ہاں واقعی چھوڑ دیا پھربیوی اپنے گھر چلی گئی اور شوہر نے روکا بھی تو کیا اس سے طلاق ہو گی یا نہیں ؟
صورت مسئولہ میں جھگڑے کے دوران جب بیوی نے چھوڑ نے کا مطالبہ شوہر سے ان الفاظ کے ساتھ کیا کہ اگر آپ میرے ساتھ نہیں رہنا چاہتے اور مجھے برداشت نہیں کر سکتے تو مجھے چھوڑ دیں اس کے جواب میں شوہر نے یہ الفاظ کہے کہ ہاں چھوڑ دیا اور بطور تاکید کے پھر یہ جملہ استعمال ہوا تو ان الفاظ سے ایک طلاق رجعی واقع ہوچکی ہے ۔ عدت میں رجوع کرلینے سے نکاح برقرار رہے گا اور شوہر آئندہ کے لیے دو طلاقوں کا مالک رہے گا ۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143101200220
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن