بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کانچ کے برتن میں چھپکلی گر جائے تو کیا حکم ہے؟


سوال

کانچ کے برتن میں چھپکلی گر گئی تو برتن کیسے پاک ہو گا؟

جواب

عام گھریلو  چھپکلی کا ظاہری جسم ناپاک نہیں ہوتا؛ اس لیے اس کے برتن میں گرنے سے برتن ناپاک نہیں ہو گا، ہاں اگر اس کے جسم پر کوئی ظاہری نجاست لگی ہو یا وہ برتن میں پیشاب کر دے تو برتن ناپاک ہو گا۔ نیز عموماً چھپکلی میں بہنے والا خون بھی نہیں ہوتا، البتہ اگر کوئی چھپکلی بڑی ہو، اور اس میں بہنے والا خون موجود ہو، اور وہ ایسے برتن میں گر کر مر جائے جس میں کھانے پینے کی کوئی چیز ہو، تو وہ کھانے پینے کی چیز  اور برتن ناپاک ہوجائے گا۔

کانچ کے برتن میں اگر نقش و نگار نہ ہوں، (یعنی کھردرا نہ ہو، بلکہ پلین ہو) تو چوں کہ اس میں جذب کرنے کی صلاحیت نہیں ہے، لہٰذا ناپاک ہونے کی صورت میں اس برتن کو تین مرتبہ دھونا ضروری نہیں ہے، بلکہ اگر ناپاکی نظر آرہی ہو تو اسے پونچھ کر صاف کردینے سے بھی پاک ہوجائے گا، ورنہ اچھی طرح اسے دھولیا جائے، خواہ ایک مرتبہ دھونے سے وہ پاک ہوجائے، اور ایک مرتبہ اطمینان نہ ہو تو تین مرتبہ دھولے، اور اگر برتن پر نقش و نگار یا کھردرا پن ہو تو پونچھنے سے پاک نہیں ہوگا، بلکہ دھونا ضروری ہوگا، اس صورت میں اسے تین مرتبہ دھولیا جائے۔

الفتاوی  الهندیة (۲۴/۱):

"وموت ما لیس له نفس سائلة في الماء لاینجسه، كالبق والذباب والزنابیر والعقارب ونحوهما".

 ومنها المسح: إذا وقع على الحدید الصقیل الغیر الخشن كالسیف و السكین و المرآة و نحوها نجاسة من غیر أن یموه بها، فكما یطهر بالغسل یطهر بالمسح بخرقة طاهرة، هکذا في المحیط. و لا فرق بین الرطب و الیابس و لابین ماله جرم و مالاجرم له، كذا في التبیین. وهو المختار للفتوى، كذا في العنایة. ولو كان خشنًا أو منقوشًا لایطهر بالمسح، كذا في التبیین. 

(الفتاوى الهندیة، كتاب الطهارة، الباب السابع في النجاسة  و أحکامها ... الخ  (1/43)

فقط و الله أعلم


فتوی نمبر : 144111200583

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں