بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 ربیع الثانی 1446ھ 11 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

چھپکلی جسم پر گر جائے تو کیا حکم ہے؟


سوال

 چھپکلی جسم پر گر جائے تو کرنا چاہیے؟

جواب

واضح رہے کہ عام گھریلو  چھپکلی کا ظاہری جسم ناپاک نہیں ہوتا؛ اس لیے جسم یا کسی چیز پر  اس کے  گرنے سے  جسم یا وہ چیز   ناپاک نہیں ہو تی، البتہ  اگر چھپکلی کے جسم پر کوئی ظاہری نجاست لگی ہو یا وہ  جسم یا کپڑے وغیرہ پر پیشاب کردے، تو اس صورت میں جسم یا کپڑا ناپاک ہوجائے گا، بصورت دیگر جسم یا کپڑا ناپاک نہیں ہوگا۔

رد المحتار  علی  الدر  المختار  میں ہے:

" (وسواكن بيوت) طاهر للضرورة

(قوله وسواكن بيوت) أي مما له دم سائل كالفأرة والحية والوزغة، بخلاف ما لا دم له كالخنفس والصرصر والعقرب فإنه لا يكره كما مر، وتمامه في الإمداد."

( كتاب الطهارة،  باب المياه، فصل في البئر، فرع:  البعد بين البئر والبالوعة بقدر ما لا يظهر للنجس أثر ، ١ / ٢٢٤، ط: دار الفكر)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144403100881

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں