بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

چھینک آنے کی وجہ


سوال

چھینک کس وجہ سے آتی ہے،براہِ کرم رہنمائی فرمائیں؟

جواب

چھینک اللہ تعالیٰ کی نعمت ہوتی ہے، جو  انسانی اعضاء میں مختلف بندشوں کو کھولتی ہے، اور امراض کو دور کرتی ہے، یہی وجہ ہے کہ چھینک آنے کے بعد اللہ تعالیٰ کی حمد کا حکم دیا گیا ہے،اور پھر جس سے چھینک صادر ہوئی ہے اس سے یرحمک اللہ سے جواب دینے کا کہا گیا ہے، تاہم اگر یہ نزلہ کی وجہ سے بار بار ہورہی ہے، تو جواب دینا ضروری نہیں ہے۔

مفتاح دار السعادة لابن القيم میں ہے:

"والعطاس ريح مختنقة  تخرج وتفتح السدد من الكبد، وهو دليل خير للمريض ، مؤذن بانفراج بعض علته، وفي بعض الأمراض يستعمل ما يعطس العليل، ويجعل نوعا من العلاج ومعينا عليه . وهذا  قدر زائد على ما أحبه الشارع من ذلك، وأمر بحمد الله عليه، وبالدعاء لمن صدر منه وحمد الله عليه".

(ابطال التنجیم، الجمع بین النصوص، ج:3، ص:1571، دارعالم الفوائد)

فتاویٰ شامی (حاشية ابن عابدين ) میں ہے:

"قال النبي - صلى الله عليه وسلم - «إن الله يحب العاطس ويكره التثاؤب فإذا عطس فحمد الله فحق على كل مسلم سمعه أن يشمته» رواه البخاري التشميت بالشين المعجمة أو بالسين المهملة هو الدعاء بالخير والبركة، وإنما يستحق العاطس التشميت إذا حمد الله تعالى، وأما إذا لم يحمد لا يستحق الدعاء، لأن العطاس نعمة من الله تعالى، فمن لم يحمد بعد عطاسه لم يشكر نعمة الله تعالى وكفران النعمة لا يستحق الدعاء والمأمور به بعد العطاس أن يقول: الحمد لله أو يقول الحمد لله رب العالمين، وقيل الحمد لله على كل حال.

واختلفوا في ماذا يقول المشمت فقيل يقول يرحمك الله وقيل: الحمد لله تعالى ويقول للمشمت: يهديك الله".

(کتاب الحظر والاباحۃ، فصل فی المسّ والنظر، ج:6، ص:414، ط:ایچ ایم سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144404100242

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں