بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کاروبار چائنہ والوں کے ساتھ کرنا


سوال

نیفرائٹ ایک قیمتی پتھر ہے، اس کا کاروبار چائنا والوں کے ساتھ جائز ہے؟

جواب

بصورتِ مسئولہ چائنا والے خواہ کسی باطل مذہب کے پیروکار  ہوں یا دہریے ہوں ان سے مذکورہ  پتھر  کا کاروبار کرنا جائز ہے۔

البتہ اگر ملکی قانون میں اس پتھر کی تجارت پر پابندی ہو، یا  اس کے اجازت نامے کی مخصوص شرائط ہوں تو  ان کی پابندی کی جائے۔

کسی غیر مسلم کو اپنے ساتھ تجارت میں شریک کرناجائز ہے بشرطیکہ مسلمان کا دینی لحاظ سے بھی کوئی نقصان نہ ہو اور مسلمانوں کی طاقت وقوت بھی اس سے متاثر نہ ہوتی ہو اور کاروبار میں شرعی اصولوں کالحاظ رکھاجاتاہو۔

(کفایت المفتی 9/410)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109201196

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں