بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

چہرے کی خوبصورتی کا وظیفہ


سوال

چہرے کی خوبصورتی کے لیےکوئی وظیفہ بتلادیں، مہربانی ہوگی۔

جواب

 سوال میں چہرے کی خوبصورتی سے مراد اگر کسی دوسرے کی خوبصورتی کو دیکھ کر خوبصورتی کی تمنا کرنا مراد ہے، تو واضح رہے  ہر انسان کو فطرتی طور پر اللہ تعالیٰ نے اپنے آپ ہی میں خوبصورت اور یکتا بنایا ہے، اور کسی بھی انسان کے لیےدوسرے کی خلقت کو دیکھ کر اپنی خلقت کو نظر انداز کرکے اس کی تمنا کرنا درست نہیں ہے، تاہم اگر سوال سے مقصود  چہرے کی بیماری کا ازالہ اور اس کی نورانیت مراد ہے، تو  آپ   پنج  وقتہ  نماز  اور تہجد پڑھنے کا اور  حرام کاموں سے بچنے   کا اہتمام کریں،اور درجِ ذیل وظیفہ صبح اور شام گیارہ گیارہ بار پڑھ کر اپنے آپ پر دم کریں، ان شاء اللہ مطلوبہ مراد پوری ہوجائےگی:

"یَاظَاهِرُ ...  یَاجَمِیلُ  ...  یَانُورُ."

 جامع البيان  عن تاویل آي القرآن (تفسیر الطبری) میں ہے:

"القول في تأويل قوله تعالى: {ولا تتمنوا ما فضل الله به بعضكم على بعض للرجال نصيب مما اكتسبوا وللنساء نصيب مما اكتسبن واسألوا الله من فضله إن الله كان بكل شيء عليما} يعني بذلك جل ثناؤه: ولا تشتهوا ما فضل الله به بعضكم على بعض. وذكر أن ذلك نزل في نساء تمنين منازل الرجال , وأن يكون لهم ما لهم , فنهى الله عباده عن الأماني الباطلة , وأمرهم أن يسألوه من فضله , إذ كانت الأماني تورث أهلها الحسد والبغي بغير الحق ذكر الأخبار بما ذكرنا".

(سورۃ النساء، رقم الآیۃ:32، ج:6، ص:663، ط:دارالکتب الہجر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144404101074

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں