اگر کسی جانور کے منہ کے پاس سفید داغ ہو توکیااس جانور کی قربانی ہوجائے گی؟
صورت مسئولہ میں مذکور ہ جانور جس کے چہرہ پر سفید داغ ہے ،یہ ایساعیب نہیں ہے جو قربانی سے مانع ہو،لہذا مذکورہ جانور کی قربانی بلاکراہت صحیح ہے۔
فتاوی عالمگیریۃ میں ہے:
"(وأما صفته) : فهو أن يكون سليما من العيوب الفاحشة، كذا في البدائع."
(كتاب الاضحية،الباب الخامس في بيان محل اقامة الواجب،ج: 5،ص: 297،ط: رشيدية)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144312100118
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن