بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

چہرہ کا نقاب


سوال

سوال یہ ہے کہ جناب آپ سے نقاب کے بارے میں پوچھنا تھا آجکل اکثر عورتیں کہتی ہیں کہ نقاب کرنے کاا سلام مین کوئی حکم نہیں ہے صرف کوٹ پہننے کا حکم ہے،جس سے جسم چھپ جائےاور دلیل یہ دیتی ہیں کہ حج کے موقعے پرنقاب کرنے سے منع کیا گیا ہے اس لیے آپ سے گذارش ہے کہ آپ نقاب کو قرآن و حدیث سے تفصیل سے ثابت کریں۔

جواب

لفظ عورت کا معنی ہی پردہ ہے جن خواتین کو اپنا مقام ہی معلوم نہ ہو انہیں اسلامی احکام پر تبصرہ زیب نہیں دیتا ، جو خواتین اپنے آپ سے بےخبر ہوں انہیں اسلامی احکام اور ان کی حکمتیں و مصلحتیں سمجھانا مشکل ہے۔ اگر ایسی خواتین کو نقاب میں بوجھ محسوس ہورہا ہے تو وہ اسلامی احکام پر رائے زنی کے نام پر نشتر زنی سے گریز کریں اور اپنی عملی کوتاہی پر توبہ استغففار کریں تو امید ہے کہ اللہ تعالیٰ معاف فرمادیں گے۔ لیکن اگراپنے غلط عمل کے لیے دینی احکام کو تاویلوں اور حیلوں بہانوں سے رد کرنے کی روش اپنائی تو اس پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہدایت اور معافی موقوف ہوجاتی ہے۔ شریف ، مسلمان اور گھردار خواتین کو معلوم ہو نا چاہئے کہ عورتوں پرپورے بدن کی طرح چہرہ کا پردہ بھی لازم ہے ، بلکہ اصل پردہ تو ہے ہی چہرہ کا۔ باقی حج کے احکام سے استدلال کرنا درست نہیں ہے۔ حج کے احکام خواہ مردوں کے ہوں یا عورتوں کے وہ دیگر حالات سے مختلف ہیں، حدیث شریف میں بطور خاص وارد ہوا ہے کہ عورتیں مردوں والا احرام نہیں پہنیں گی لیکن ان کا احرام صرف اتنا ہے کہ وہ حج کے دوران صرف چہرہ کھلا رکھیں ،اگر عام حالات میں مردوں کی طرح چہرہ کھلا رکھنا عورت کے لیے جائز ہوتا تو پھر عورت کے احرام میں بطور خاص چہرہ کھلا رکھنے کو نئی تبدیلی کے طور پر پیش کیا جاتا ۔ معلوم ہوا کہ احرام میں عورت کا چہرہ کھلارکھنا یہ حج کے ساتھ خاص ہے ۔ عام حالات میں چونکہ ایسا نہیں ہو تا اس لیے اسے عورت کے حق میں نئی تبدیلی کے طور پر احرام کی مانند قرار دیا جیسا کہ مردوں کے لیے دو بغیر سلی ہوئی چادریں ہیں . فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200369

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں