بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

چہرے کا فیشل اور بلیچ کرانا / ٹیڑھے دانت کو سیدھا کروانا


سوال

چہرے پر سفید ہونے کے لیے  (بلیچ) کروا سکتے ہیں؟ اگر دانت ٹیڑھے ہو گئے ہوں،  ایکسیڈنٹ کی وجہ سے تو کیا اسے سیدھا کروا سکتے ہیں؟  کیا مرد اور عورت دونوں فیشل کروا سکتے ہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اپنی ظاہری ہیئت کو سنوارنے کے لیے بلیچ کروانا، ٹیڑھے دانت کو سیدھا کروانا اور چہرے کا فیشل کروانا، مرد و عورت، دونوں کے لیے جائز ہے، البتہ  خوب صورتی کے لیے بھنویں بنانا ناجائز ہے۔

الموسوعة الفقهية الكويتية (10 / 215):

"يندب تحسين الهيئة العامة من غير مبالغة، و قد كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يأمر بذلك. و مما قال في هذا: أصلحوا رحالكم، و أصلحوا لباسكم حتى تكونوا كأنكم شامة في الناس، فإن الله لايحب الفحش و لا التفحش ."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212201591

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں