بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

چہرہ اور گردن لیموں سے صاف کرنے کاحکم


سوال

چہرااور گردن صاف کرنے کے لیے لیموں کا استعمال کرنا درست ہے یانہیں؟کیا کھانے پینے چیزوں کو صفائی کے لیے استعمال کرنے سے ان کی توہین یاناشکری تو لازم نہیں آتی ؟

جواب

لیموں کھانے پینے میں استعمال ہوتاہے مگر مذکورہ نوعیت کی ضرورتوں میں استعمال بھی ہوتاہے اس لیے کوئی حرج کی بات نہیں، توہین اور ناشکری تب لازم آئے گی جب بلاضرورت ناقدری کرتے ہوئے ضائع کیا جائے، انسان کے استعمال میں آنے والی چیزوں کو حسب ضرورت استعمال کرنا ناشکری کے زمرے میں نہیں آتا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200449

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں