بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

چھ ماہ کے جانور کے گوشت کا حکم


سوال

ہمارے یہاں جانوروں کےچھوٹے بچوں کو جو ابھی دودھ پی رہےہوتے ہیں،  ماں کو الگ ذبح کر لیتے ہیں اور بچے کو الگ ذبح کر دیتے ہیں، اس کی عمر  چھ مہینے قریب ہوتی ہے۔ ایسے جانور کا گوشت کھانا جائز ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں چھ مہینے کا بڑا جانور، یا بکری کی قربانی درست نہیں، البتہ چھ ماہ کے دنبہ کی قربانی فربہ ہونے کی صورت میں جائز ہے، تاہم قربانی کے علاوہ عام دنوں میں چھ ماہ کے جانور کو ذبح کیا گیا ہو تو اس کا گوشت حلال ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112200383

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں