بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

چاشت کی نماز کا وقت


سوال

چاشت کا وقت کب شروع ہوتا ہے اور کتنی دیر تک رہتا ہے؟

جواب

سورج  نکلنے کے کم از کم دس منٹ بعد سے استواءِ شمس  (زوال سے پہلے) تک چاشت کی نماز پڑھی جا سکتی ہے۔ البتہ اس کا افضل وقت (مجموعہ وقت کے) ایک چوتھائی گزرنے کے بعد ہے، مثلًا: اگر سورج طلوع ہونے سے لے کر زوال تک کا وقت چھ  گھنٹے  ہو تو سورج طلوع ہونے کے ڈیڑھ گھنٹے کے بعد سے زوال سے پہلے تک جس وقت بھی چاشت پڑھے یہ افضل ہوگا۔ باقی اس وقت سے پہلے بھی یعنی طلوع شمس کے بعد (10 سے 15 منٹ بعد ) بھی چاشت کی نماز ادا کی جاسکتی ہے۔

مرقاۃ المفاتیح میں ہے:

"("ثم صل ) ،أي: صلاة الإشراق فإنها مبدأ الضحى، أو صلاة الضحى فإنها منتهية إلى قرب الاستواء."

(كتاب الصلاة، باب اوقات النهي، ج:2، ص:822، ط:دارالفكر بيروت)

وفیہ ایضاً:

"باب صلاة الضحى، قال الطيبي: المراد وقت الضحى، وهو صدر النهار حين ترتفع الشمس وتلقي شعاعها اهـ. قيل: التقدير صلاة وقت الضحى، والظاهر أن إضافة الصلاة إلى الضحى بمعنى " في " كصلاة الليل وصلاة النهار، فلا حاجة إلى القول بحذف المضاف، وقيل: من باب إضافة المسبب إلى السبب كصلاة الظهر، وقال ميرك: الضحوة بفتح المعجمة وسكون المهملة ارتفاع النهار، والضحى بالضم والقصر شروقه، وبه سمي صلاة الضحى، والضحاء بالفتح والمد هو إذا علت الشمس إلى زيغ الشمس فما بعده، وقيل: وقت الضحى عند مضي ربع اليوم إلى قبيل الزوال، وقيل: هذا وقته المتعارف، وأما وقته فوقت صلاة الإشراق، وقيل: الإشراق أول الضحى."

(كتاب الصلاة، باب اوقات الصلاة، ج:3، ص:977، ط:دارالفكر)

شامی میں ہے:

"(و) ندب (أربع فصاعدا في الضحى) على الصحيح من بعد الطلوع إلى الزوال ووقتها المختار بعد ربع النهار۔۔۔(قوله من بعد الطلوع) عبارة شرح المنية من ارتفاع الشمس (قوله ووقتها المختار) أي الذي يختار ويرجح لفعلها وهذا عزاه في شرح المنية إلى الحاوي، وقال: لحديث زيد بن أرقم أن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قال «صلاة الأوابين حين ترمض الفصال» رواه مسلم. وترمض بفتح التاء والميم: أي تبرك من شدة الحر في أخفافها. اهـ ."

(كتاب الصلاة، باب الوتر والنوافل، ج:2 ص:23،22، ط:سعيد)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144501101343

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں