بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عورت کا اپنے اعتکاف کی جگہ چارپائی بچھانا


سوال

اعتکاف زمین پر ہوتا ہے یا اس کے لیے چارپائی بچھائی جا سکتی ہے؟ یہ سوال گھر میں عورتوں کے اعتکاف کے متعلق ہے۔

جواب

عورت کے لیے اپنے گھر میں اعتکاف کرتے ہوئے اعتکاف کی جگہ میں چارپائی بچھانا اور اس پر سونا درست ہے  ، شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں ، اور چارپائی پر بیٹھ کر ذکر اور اذکار وتلاوت جائز ہے ۔

البتہ چارپائی پر نماز پڑھنا اس وقت درست ہوگا جب چارپائی پاک ہواورخوب کسی ہوئی ہو  (یعنی سجدے میں سر نیچے کی طرف دھنسے نہیں، بلکہ جم جائے)۔  (امدادالاحکام،1/562،ط:مکتبہ دارالعلوم کراچی-فتاویٰ دارالعلوم دیوبند،کتاب الصلوۃ،1/105،ط:دارالاشاعت کراچی)

اور بوقتِ ضرورت مرد کے لیے معتکف میں چارپائی ڈالی جاسکتی ہے، رسول اللہ ﷺ کے لیے اعتکاف کے دوران چارپائی ڈالنا ثابت ہے۔ 

 فتاوی محمودیہ میں ہے :

’’معتکف اپنے اعتکاف کی جگہ چارپائی بچھا سکتا ہے ، اور اس پر لیٹ سکتا ہے، مگر آج کل عرفاً مسجد میں چارپائی بچھانا خلاف احترام سمجھا جاتاہے، اس لیے احتیاط چاہیے، عورت کو اپنی اعتکاف کی جگہ یہ اشکال نہیں ۔..‘‘۔(10/250) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109202173

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں