بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

چار تولہ سونے اور غیرضروری سامان پر زکات و قربانی واجب ہوگی؟


سوال

ایک عورت کے پاس 4تولہ سونا اور اپنے کپڑے اور کچھ ضروری سامان اور کچھ غیر ضروری سامان ہے کیا اس پر قربانی یا زکوۃ واجب ہے ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں "غیر ضروری سامان" سے اگر ضرورتِ اصلیہ  سے زائدسامان ہونا مراد ہو تو ایسی صورت میں قربانی کے ایام میں چار تولہ سونا اور ضرورتِ اصلیہ سے زائد سامان ملکیت میں ہونے کی وجہ سے قربانی واجب ہوگی اور اگر "غیرضروری سامان" سے کچھ اور مراد ہے تو اس کی وضاحت کرکے جواب معلوم کیا جائے، نیز  ضرورت اصلیہ کا سامان اور پہننے کے کپڑے قربانی کے نصاب میں شمار نہیں ہوتے ۔ 

زکات کا حکم یہ ہے کہ چار تولہ سونے کے ساتھ اگر اموالِ زکات (چاندی، نقد رقم اور مال تجارت) میں سے کوئی مال ملکیت میں ہو تو سال گزرنے پر زکات واجب ہوگی اور اگر صرف چار تولہ سونا ملکیت میں ہو اور اس کے علاوہ چاندی، نقد رقم یا مال تجارت میں سے کچھ بھی ملکیت میں نہ ہو تو زکات واجب نہیں ہوگی۔ 

حاشية ابن عابدين  (6/ 312):

’’وشرائطها: الإسلام والإقامة واليسار الذي يتعلق به) وجوب (صدقة الفطر) كما مر (لا الذكورة فتجب على الأنثى) خانية‘‘

’’ (قوله : وشرائطها) أي شرائط وجوبها، ولم يذكر الحرية صريحا لعلمها من قوله واليسار، ولا العقل والبلوغ لما فيها من الخلاف كما يأتي، والمعتبر وجود هذه الشرائط آخر الوقت وإن لم تكن في أوله كما سيأتي۔۔۔  (قوله : واليسار إلخ) بأن ملك مائتي درهم أو عرضا يساويها غير مسكنه وثياب اللبس أو متاع يحتاجه إلى أن يذبح الأضحية ولو له عقار ‌يستغله فقيل تلزم لو قيمته نصابا، وقيل لو يدخل منه قوت سنة تلزم، وقيل قوت شهر، فمتى فضل نصاب تلزمه. ولو العقار وقفا، فإن وجب له في أيامها نصاب تلزم، وصاحب الثياب الأربعة لو ساوى الرابع نصابا غنى وثلاثة فلا، لأن أحدها للبذلة والآخر للمهنة والثالث للجمع والوفد والأعياد۔۔۔الخ‘‘ 

(كتاب الأضحية، ط: سعيد) 

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144304100832

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں