بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

چار تولہ سونا اور ضرورت کے بیس ہزار روپے ملکیت میں ہونے کی صورت میں زکوٰۃ کا حکم


سوال

 اگر کسی عورت کے پاس 4 تولہ سونا اور ساتھ میں اس کے اپنی ضرورت (اپنی بیٹی کی ضرورت) کے لے 20000 روپے ہوں  تو کیا اس پر زکوۃ واجب ہوتی ہے؟

جواب

اگر کسی عورت کی ملکیت میں 4 تولہ سونے کے ساتھ  بیس ہزار روپے بھی  ہوں تو وہ صاحبِ نصاب شمار ہوگی اور سال پورا ہونے پر اس پر زکوٰۃ  کی ادائیگی واجب ہوگی،  اگرچہ وہ رقم ضرورت کے لیے رکھی ہو، البتہ اگر یہ رقم ضرورت میں خرچ ہوجائے، یا وہ رقم بیٹی کو مالک بناکر دے دے تو پھر صرف چار تولہ سونا ملکیت میں رہنے کی صورت میں اس عورت پر زکوٰۃ لازم نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109202723

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں