بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

چار رکعت فرض نماز میں تیسری یا چوتھی رکعت میں سورت فاتحہ کے ساتھ سورت ملانا


سوال

چار رکعت نماز فرض پڑھ رہے ہیں،  تیسری یا چوتھی رکعت میں الحمد شریف پڑھنے کے بعد سورت پڑھ لیتے ہیں،  کیا آخر میں سجدہ سہو کرنا ہوگا ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں فرض کی تیسری اور چوتھی رکعت میں صرف  سورۂ فاتحہ  پر اکتفا کرنا مسنون ہے،   اس كے ساتھ کوئی اور سورت نہ ملائی جائے، لیکن اگر کوئی بھولے سے سورت بھی پڑھ لیتا ہے تو اس سے سجدۂ سہو واجب نہ ہو گا، البتہ جان کر ایسے نہیں کرنا چاہیے۔

الدر المختارمع ردالمحتار میں ہے:

"(واكتفى) المفترض (فيما بعد الأوليين بالفاتحة) فإنها سنة على الظاهر، ولو زاد لا بأس به.... وفی الرد:

(قوله: ولو زاد لا بأس) أي لو ضم إليها سورةً لا بأس به؛ لأنّ القراءة في الأخريين مشروعة من غير تقدير".

( کتاب الصلاة، ‌‌باب صفة الصلاة،511/1، سعيد)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144410100870

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں