بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

چاررکعات سنت کیسے پڑھے؟


سوال

چار سنت کیسے پڑھے؟

جواب

چار رکعات  اگر سنتِ مؤکدہ ہیں، تو ان کے پڑھنے کا بھی وہی طریقہ ہے جو چار رکعات فرض پڑھنے کا، صرف اتنا فرق ہے کہ چار رکعت والی سنتوں میں اخیر کی دو رکعتوں میں سورہٴ فاتحہ کے ساتھ سورہ ملانا بھی واجب ہے، جبکہ فرض کی آخری دو رکعتوں میں صرف سورہ فاتحہ ہے۔اور اگر چار رکعت سنتِ غیر مؤکدہ ہیں تو   ان کی ادائیگی کا بھی یہی طریقہ ہے، البتہ پہلے قعدے میں التحیات پڑھنے کے بعد درود شریف اور دعا پڑھنا افضل ہے، اور تیسری رکعت کے لیے کھڑے ہوکر شروع میں ثناء اور تعوذ  و تسمیہ پڑھنا بھی مستحب ہے۔

بدائع میں ہے:

"ومنها أن القراءة في التطوع في الركعات كلها فرض، والمفروض من القراءة في ذوات الأربع من المكتوبات في ركعتين منها فقط حتى لو ترك القراءة في الشفع الأول من الفرض لا يفسد الشفع الثاني بل يقضيها في الشفع الثاني، أو يؤديها بخلاف التطوع لما ذكرنا أن كل شفع من التطوع صلاة على حدة".

(بدائع الصنائع: كتاب الصلاة، فصل صلاة التطوع (1/ 298)، ط.  دار الكتب العلمية، الطبعة الثانية: 1406هـ = 1986م)

الجوہرۃ النیرۃ میں ہے:

"(قوله: والقراءۃ واجبة في جميع ركعات النفل وفي جميع الوتر)، أما النفل فلأن كل شفع منه صلاة على حدة والقيام إلى الثالثة كتحريمة مبتدأة، ولهذا يستفتح فيها، ويتعوذ، وأما الوتر فللاحتياط؛ لأنه متردد بين الفرض والنفل لوجود علامة الأمرين، فاحتاطوا له بإيجاب القراءة لاحتمال أن يكون نفلا، ولا يستفتح في الثالثة منه، ولا يتعوذ، ولا يكمل تشهده الأول لشبهه بالفرض".

(الجوهرة النيرة: كتاب الصلاة، باب النوافل (1/ 73)، ط.المطبعة الخيرية، الطبعة الأولى:1322هـ)

شرح فتح القدیر میں ہے:

"قوله: قالوا: يستفتح في الثالثة ويصلي على النبي صلى الله عليه وسلم في كل قعدة، وقياسه أن يتعوذ".

(شرح فتح القدير: كتاب الصلاة، فصل في القراءة (1/ 454)، ط. دار الفكر، بيروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144407101278

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں