بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

دوکلو واٹ کے میٹر پر چار کلو واٹ کا اے سی چلانے کا حکم


سوال

 ہماری مسجد میں الحمد للہ  بجلی  میٹر  لگا ہوا ہے وہ بجلی میٹر دو کلو واٹ کاہے،  اب ہم مسجد میں  a c لگانا چاہتے ہیں جس کے لے قانونی طور پر چار کلو واٹ میٹر ضروری ہے،  تو معلوم یہ کرنا ہے کہ ہم مذکورہ (a c ) دو کلو واٹ کے میٹر پر چلاسکتے ہیں؟  جب کہ اس کا بل پورا اد اکیا جائے گا؟

جواب

اگر قانونی طور پر مذکورہ"ac"  ( اے سی) کے لیے  چار  واٹ  میٹر ضروری ہے، تو  قانون کی پاس داری کرتے ہوئے  چار واٹ  میٹر  پر  چلانا چاہیے۔

بدائع الصنائع  فی ترتیب الشرائع میں ہے:

"لأنّ طاعة الإمام فيما ليس بمعصية فرض، فكيف فيما هو طاعة؟"

(كتاب السير، فصل فى أحكام البغاة، ج:9، ص :453، ط:دارالحديث. القاهرة)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144209200765

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں