ترکے میں 487000 رقم ہے، ہم چار بھائی اور ایک بہن ہے۔ ہم سب میں یہ رقم کسی طرح تقسیم ہو گی؟
بصورتِ مسئولہ اگر میّت کے ورثاء میں صرف سوال میں ذکرکردہ ورثاء ہیں، اور یہ ورثاء میت کی اولاد ہے، اس کے علاوہ دیگر شرعی ورثاء (والد ، والدہ وغیرہ) بھی نہیں ہیں، تو ترکہ میں موجود رقم چار لاکھ ستاسی ہزار (487000) روپے میں سے میت کے ہر ایک بیٹے کو ایک لاکھ آٹھ ہزا دوسو بائیس (108,222.222) روپے ملیں گے، اور بیٹی کو چوّن ہزار ایک سو گیارہ (54,111.111) روپے ملیں گے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144210200078
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن