چار بار وقت کے رک جانے کی جو تفصیل بتائی جاتی ہے، اس کے بارے میں درست معلومات مہیا فرمائیں: (1) اللہ نے معراج میں رسول اللہ ﷺ کے لیے۔ (2) بی بی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی چادر سرکنے پر۔ (3) حضرت علی رضی اللہ عنہ کی نماز عصر قضا ہونے پر۔ (4) حضرت بلال رضی اللہ عنہ کے اذان نہ دینے پر وقت روک دیا گیا تھا؟
چار بار سورج کے رکنے کا تذکرہ ہمیں نہیں مل سکا ، البتہ حضرت یوشع علیہ السلام کے بارے میں اس کا تذکرہ پایا جاتا ہے ، باقی حضرت بلال رضی اللہ عنہ کی اذان کی وجہ سے رکنا یا دوپٹہ کی وجہ سے رکنے کا تذکرہ موجود نہیں اسے ذکر کرنا درست نہیں ہے ۔ واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144112200313
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن