بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

چار بندوں کا مل کر تراویح پڑھنا


سوال

کیا تراویح چار بندے مل کر پڑھ سکتے ہیں؟

جواب

جی پڑ ھ  سکتے ہیں، کم سے کم دو افراد سے تراویح کی جماعت منعقد ہوجاتی ہے زیادہ جتنے بھی ہوں، چار بالغ مردوں کی شرط جمعہ کی نماز کی جماعت کے لیے ہے۔

اور اگر آپ کی مراد یہ ہے کہ چار قاری مل کر تراویح میں ایک مرتبہ قرآنِ پاک کا دور مکمل کریں، جیسے بعض بڑی مساجد میں ہوتاہے، تو اس میں بھی حرج نہیں ہے، سننے والوں کو پورا قرآنِ مجید سننے کا ثواب حاصل ہوجائے گا، البتہ جو قاری جتنا پڑھے گا، قراءت کے اعتبار سے اس کے حق میں اتنا حصہ شمار ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108201315

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں