بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

چاندی کی انگوٹھی پر اسٹیل کا پانی چڑھا ہوا ہو اس کے پہننے کا حکم


سوال

چاندی کی انگوٹھی کو اسٹیل کا پانی دیتے ہیں، اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں چاندی کی انگوٹھی ساڑھے چار ماشہ کے اندر ہو، اس پر  اسٹیل کا پانی چڑھا ہواہو،  تو مرد کے لیے اس کو پہننے کی گنجائش ہے۔ عورت کے  لیے چاندی یا سونے کے وزن کی کوئی تعیین نہیں۔

فتاوی شامی میں ہے:

"والخلاف ‌في ‌المفضض أما المطلي فلا بأس به بالإجماع بلا فرق بين لجام وركاب وغيرهما لأن الطلاء مستهلك لا يخلص فلا عبرة للونه عيني وغيره

(قوله: ‌والخلاف ‌في ‌المفضض) أراد به ما فيه قطعة فضة فيشمل المضبب والأظهر عبارة العيني وغيره وهي وهذا الاختلاف فيما يخلص وأما التمويه الذي لا يخلص فلا بأس به بالإجماع لأنه مستهلك فلا عبرة ببقائه لونا اهـ"

(کتاب الحظر ولاباحۃ، ج:6، ص:344، ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144504100358

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں