بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

چاندی کا قلم استعمال کرنا


سوال

 مرد چاندی کا قلم استعمال کرسکتا ہے یا نہیں  یا صرف قلم کا اوپر والا کیپ ؟   اکثر لوگ شادی وغیرہ کے موقع پر دولہے کو تحفہ دیتے ہیں،  جیسے  قلم وغیرہ ۔ 

جواب

مرد کے لیے چاندی کی انگوٹھی (ساڑھے چار ماشہ وزن کے اندر اندر)  اور عورتوں کے لیے چاندی  اور سونے کے زیور کے علاوہ،  چاندی  اور سونے کا عام استعمال جائز نہیں ہے، لهذا مرد یا عورت کے لیے  مکمل چاندی کا یا صرف چاندی کے ڈھکن والا قلم استعمال کرنا جائز نہیں ہے۔

الاختيار لتعليل المختار (4/ 159):

"ولايجوز استعمال آنية الذهب والفضة، ويستوي فيه الرجال والنساء. 

قال: (ولايجوز استعمال آنية الذهب والفضة) ، قال عليه الصلاة والسلام: «من شرب في إناء ذهب وفضة فكأنما يجرجر في بطنه نار جهنم»؛ وعلى هذا المجمرة والملعقة والمدهن والميل والمكحلة والمرآة ونحو ذلك، والنصوص وإن وردت في الشرب فالباقي في معناه لاستوائهم في الاستعمال، والجامع أنه زي المتكبرين وتنعم المترفين، وأنه منهي عنه فيعم الكل. (ويستوي فيه الرجال والنساء)؛ لعموم النهي، وعليه الإجماع".

الفتاوى الهندية (5 / 334):

وَيُكْرَهُ أَنْ يُكْتَبَ بِالْقَلَمِ الْمُتَّخَذِ مِنْ الذَّهَبِ أَوْ الْفِضَّةِ أَوْ مِنْ دَوَاةٍ كَذَلِكَ، وَيَسْتَوِي فِيهِ الذِّكْرُ وَالْأُنْثَى، كَذَا فِي السِّرَاجِيَّةِ.

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207200789

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں