بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1445ھ 01 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

چاندی چڑھائے ہوئے تسبیح کو استعمال کرنے کا حکم


سوال

میرے پاس تسبیح ہے، جس پر چاندی چڑھائی ہے، اس کا استعمال کیسا ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں تسبیح پر چاندی چڑھانے سے اگر چاندی کا پانی چڑھانا مراد ہو، تو چاندی کا پانی چڑھائی ہوئی تسبیح کو استعمال کرنا درست ہے، لہذا پھر مذکورہ تسبیح کو استعمال کیا جاسکتا ہے، لیکن اگر چاندی چڑھانے سے مراد  چاندی کا خول چڑھانا مراد ہو تو چاندی کا خول چڑھائی ہوئی  تسبیح کو استعمال کرنا جائز نہیں ہے۔

بدائع الصنائع میں ہے:

"(وأما) الأواني المموهة ‌بماء ‌الذهب ‌والفضة الذي لا يخلص منه شيء فلا بأس بالانتفاع بها في الأكل والشرب وغير ذلك بالإجماع وكذا لا بأس بالانتفاع بالسرج والركاب والسلاح والسرير والسقف المموه لأن التمويه ليس بشيء."

(كتاب الاستحسان، ج: 5، ص: 133، ط: دار الكتب العلمية)

البنایہ شرح الہدایہ میں ہے:

"(قال: ولا يجوز الأكل والشرب والادهان والتطيب في آنية الذهب والفضة للرجال والنساء)... (لقوله عليه الصلاة والسلام في الذي يشرب في إناء الذهب والفضة: «إنما يجرجر في بطنه نار جهنم» ش: هذا الحديث أخرجه البخاري ومسلم - رحمهما الله - عن عبد الله بن عبد الرحمن بن أبي بكر الصديق - رضي الله تعالى عنهما - عن أم سلمة - رضي الله تعالى عنها - أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «الذي يشرب في ‌آنية ‌الفضة إنما يجرجر في بطنه نار جهنم».

وفي لفظ لمسلم رحمه الله: «من يشرب في إناء ذهب أو فضة» وفي لفظ له: «الذي يأكل ويشرب في آنية الذهب والفضة»."

(‌‌كتاب الكراهية، فصل في الأكل والشرب، ج: 12، ص: 67، ط: دار الكتب العلمية)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144507100667

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں