بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1445ھ 01 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

لڑكيوں كے چند اسلامی نام


سوال

 میری  بیٹی پیدا ہوئی ہے، میں کوئی ایسا نام رکھنا چاہتا ہوں جو کہ اردو یا عربی ہو اور معنی قوت، خوشحالی اور کامیابی وغیرہ ہو ۔ 

جواب

سائل كی منشا كے مطابق ذيل ميں  چند نام ذکر کیے گئے ہیں ،ان میں سے کسی کانتخاب کر لیجیے۔

اُسيره:قوت ،طاقت

باسِله:جری ،بہادر

جَلِيله:طاقور(صحابیہ)

فوزيه:کامیاب

فائِزه:کامیاب ،پسندیدہ

رِفاهَه:خوشحال

بریرۃ: وفادار ،فرمانبردار(صحابیہ)

رائعہ:خوش اخلاق(صحابیہ)

سُعاد:ایک قسم کی خوشبو(صحابیہ)

فريعة:دراز قد خوبصورت(صحابیہ)

اسد الغابہ میں ہے:

"رائعة بنت ثابت

‌رائعة بنت ثابت بن الفاكه بن ثعلبة الأنصارية ثم من بني خطمة بايعت رسول الله صلى الله عليه وسلم ابن حبيب."

(ج:7،ص:107،ط:العلمیۃ)

طبقات الکبری للزہری میں ہے:

"سُعاد

بنت رافع بن معاوية بن عُبَيد بن الأَبْجَر، وأمّها أمّ الربيع بنت مالك بن عامر بن فهيرة بن بَيَاضَة. تزوّجها زُرَارَة بن عُدُس بن عبيد بن ثعلبة بن غَنْم بن مالك بن النجّار فولدت له أبا أمامة أسعد نقيب بنى النجّار وسعدًا ومسعودًا ورُؤيبة والفُريعة بنى زُرَارة بن عدس. وأسلمت ‌سعاد بنت رافع وبايعت رسول الله، صلى الله عليه وسلم".

(ج:10 ،ص:346،ط:الخانجی)

معرفۃ الصحابۃ لابی النعیم میں ہے:

"عن ابن المسيب، قال: " قدمت فارعة بنت أبي الصلت على النبي صلى الله عليه وسلم بعد فتح الطائف، فذكره".

(ج:6،ص:3425،ط :دار الوطن)

وفیہ ایضاً:

"فريعة بنت معوذ بن عفراء دخلت على النبي صلى الله عليه وسلم، روى حديثها: خالد بن دينار، عن أمه، عنها فيما ذكرها المتأخر، ولم يزد عليه".

(ج:6،ص3424،ط :دار الوطن)

الاصابۃ فی تمییز الصحابۃ میں ہے:

"جليلة بنت عبد الجليل"

"ذكرها أبو سعيد النّيسابوريّ في كتاب شرف المصطفى، وأورد من حديث قالت: قلت لرسول اللَّه صلى الله عليه وسلم: إنّا حفرنا ركيّة فإذا فيها دوابّ وهوامّ، فدفع إليها إداوة من ماء، وقال:صبّوه فيها. قالت: فصببناه فيها فمتن وذهبن كلّهن".

(ج8،ص:63،ط: العلمیة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144411102378

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں