بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

چند روزے قضا ہوگئے تو غریب کو کھانا کھلانے کا حکم


سوال

اگر 4 یا 5 روزے قضا ہوگئے ہوں تو ان سب کو ایک ساتھ قضا کر سکتے ہیں؟ یا کسی غریب کو کھانا کھلاسکتے ہیں؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں 4 یا 5 روزے قضا ہوگئے ہوں تو انہیں ایک ساتھ رکھنا جائز ہے  (یعنی مسلسل 4 / 5 دن روزے رکھنا)  البتہ اس طرح لگاتار قضا کے روزے رکھنا لازم نہیں ہے۔ نیز واضح ہو کہ روزہ بدنی عبادت ہے جس کا مقصد بدن کو اللہ کی عبادت میں لگانا ہے؛  لہذا جو  روزہ رکھنے پر قادر ہو، اس کے لیے روزہ رکھنا متعین ہے، کسی غریب کو کھلانا اس کا بدل نہیں بن سکتا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2 / 423):

"(وقضوا) لزومًا (ما قدروا بلا فدية و) بلا (ولاء) لأنه على التراخي."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209201993

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں