بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

چند ناموں کے معانی


سوال

 ان ناموں کے معانی پوچھنے ہیں: فَرزہ، مائش ،اشمَل، مناہل۔

جواب

1:"فَرزۃ"عربی زبان کا لفظ ہے،فا کے زبر کےساتھ، اس کا معنی ہے:''سخت زمین میں شگاف "، "جدا کی ہوئی چیز ایک حصہ"۔

2:مائش عربی زبان کا لفظ ہے، اس کا معنی  ہے:"ایک چیز کو دوسرے سے ملانے والا"،مذکورہ نام رکھنا جائز ہے۔

3: "اشمل" کامعنی ہے:"زیادہ احاطہ کرنے والا، زیادہ شامل اور جامع ہونے والا" ۔

4:"مناہل" (میم اور نون کے زبر کے ساتھ )  "منہل"  کی جمع ہے جس کا معنی ہے: ''پانی کا چشمہ''۔

مذکورہ نام رکھنے کاحکم:

مذکورہ ناموں میں سے مناہل،مائش،اوراشمل نام رکھنامعنی کے اعتبارسے درست ہیں، جب کہ فرزہ نام رکھنامعنی کے اعتبارسے مناسب نہیں ہے،بہتریہ ہے کہ لڑکی کےلیے ازواج مطہرات ،دیگرصحابیات،تابعیات یا دیگرنیک خواتین کے ناموں میں کسی نام کاانتخاب کیا جائے۔

معجم الوسیط میں ہے:

"الفَرزۃ شق یکون فی الغلظ."

(حرف الفاء،ص:731،ط:مکتبہ نعمانیہ)

مصباح اللغات میں ہے:

" الفَرزۃ: سخت زمین میں شگاف۔۔۔ جداکی ہوئی چیز کا ایک حصہ"۔

(حرف فاء، ص: 625، ط: مجلس نشریات اسلام)

لسان العرب میں ہے:

"ميش: ماش القطن يميشه ميشا. زبده بعد الحلج. والميش: أن تميش المرأة القطن بيدها إذا زبدته بعد الحلج. والميش: خلط الصوف بالشعر؛  قال الراجز: عاذل، قد أولعت بالترقيش، ... إلي سرا فاطرقي وميشي قال أبو منصور: أي اخلطي ما شئت من القول. قال: الميش خلط الشعر بالصوف؛ كذلك فسره الأصمعي وابن الأعرابي وغيرهما. ويقال: ماش فلان إذا خلط الكذب بالصدق۔۔الخ.''

(فصل اللام،ج:6،ص:348،ط:دارصادر۔بیروت)

تاج العروس میں ہے:

"كأن العز ‌شمله شمول الرداء، هذا قول ابن الأثير، قال صاحب اللسان: ولا يعجبني قوله: كأن العز ‌شمله شمول الرداء، والله تعالى يشمل كل شيء."

(حرف: ع،ط،ف،ج:24،ص:170،ط:وزارة الإرشاد والأنباء في الكويت)

الصحاح تاج اللغۃ وصحاح العربیۃ میں ہے:

"[شمل] شَمَلَهُمْ الأمر يشملهم ، إذا عمهم."

(باب اللام، فصل الشين، شمل، ج5،ص:1738،ط:دارالعلم للملایین)

وفیہ ایضًا:

"المنهل:المورد،وهوعين ماءترده الإبل في المراعي.وتسمى المنازل التي في المفاوزعلى طرق السفارمناهل."

(باب اللام، فصل النون، نهل،ج:5،ص:1837،ط:دارالعلم للملایین)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144406101764

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں