بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جمادى الاخرى 1446ھ 06 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

چند ناموں کا حکم


سوال

بیٹے کا نام (1) محمد حسیب الرحمن ( 2) محمد کلیم الرحمن (3) محمد حمید الرحمن (4) محمد منیب الرحمن (5) محمد متین الرحمن (6) محمد مطیع الرحمن رکھنا کیسا ہے؟

جواب

یہ تمام نام اچھے ہیں ، سائل جو نام تجویز کرنا چاہے کرسکتا ہے۔

ان سب ناموں میں لفظ "محمد" حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا نام ہے اور ناموں کی ابتداء میں برکت کے لیے لگایا جاتا ہے، لفظ "الرحمن" اللہ کا صفاتی نام ہے  اور عربی ترکیب کے لحاظ سے لفظ "حسیب، کلیم، حمید، منیب،متین اور مطیع" اس کی طرف مضاف ہیں۔لفظ "حسیب " کا معنی ہے کافی ہونے والا اورمحاسب، لفظ "کلیم" کا معنی کلام کرنے والا، لفظ"حمید" کا معنی قابل تعریف، لفظ "منیب" کا معنی ہے رجوع کرنے والا، لفظ "متین " کا معنی ہے مضبوط، اور لفظ "مطیع" کا معنی اطاعت کرنے والا۔فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 144603102851

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں