بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

چند عربی الفاظ کی انگریزی زبان میں منتقلی کی بہتر صورت


سوال

السلام علیکم ،کچھ عرصہ سے ایک تحریر SMS اور انٹرنیٹ پر بہت گردش کر رہی ہے کہ ان شاء الله کو انگریزی میں InshaAllah لکھنے سے پرہیز کرنا چاہیے اور صرف In Sha Allah الگ الگ لکھنا چاہیے کیونکہ انشاء الله اکٹھا لکھنے سے اس کے معنی تبدیل ہو جاتے ہیں - کچھ لوگ SMS پر اسکو مختصر کر کے isA یا IS بھی لکھتے ہیں یہ بھی غلط ہے -مجھے اس نظریے سے اتفاق نہیں کیوں کہ کسی بھی زبان کو ہم کسی دوسری زبان میں ١٠٠ فیصد تبدیل نہیں کر سکتے - جیسا کہ انگریزی میں محمّد کو ہم لکھتے ہیں Muhammad ، Mohammad ، Mohammed ، Muhamad وغیرہ - قرآن کو لکھتے ہیں Quran ، Koran ، Quraan وغیرہ - الله کو لکھتے ہیں Allah ، Alah ، Allaah وغیرہ -براہ مہربانی تصحیح فرمائیں -والسلام عاطف شہزاد ، ہمبرگ ، جرمنی اپنی ویب سائٹ پر صرف word فائل اپ لوڈ کر سکتے ہیں مہربانی فرما کر JPEG ، JPG فائل اپ لوڈ کرنے کی سہولت بھی دستیاب فرمائیں ، شکریہ

جواب

یہ درست ہے کہ ایک زبان کے لفظ کی دوسری زبان میں سو فیصد درستگی کے ساتھ ادائیگی اور ترجمانی کافی دشوار گزار ہوتی ہے، تاہم اس ادائیگی اور ترجمانی کرتے وقت دونوں زبانوں میں جس قدر ہم آہنگی اور یکسانیت پیدا کی جاسکتی ہو اتنا ہی بہتر ہوتا ہے۔ چنانچہ ان شاء اللہ کو In sha Allah علیحدہ علیحدہ لکھنا مقصد کی ادائیگی کے زیادہ قریب ہونے کی وجہ سے بہتر ہے۔ اسی طرح محمد کو Muhammad، قرآن کو Qur'an، اور اللہ کو Allah لکھنا زیادہ بہتر ہے۔


فتوی نمبر : 143509200001

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں