بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

چمبل کے دوران بچے کو دودھ پلانا


سوال

چمبل کے دوران ماں بچے کو دودھ پلا سکتی ہے یا نہیں؟ اس سے بچے کو چمبل ہونے کا خطرہ ہوتا  ہے، اگر نہ  پلا سکے تو گناہ تو نہیں ہوتا؟

جواب

چنبل یا چمبل   ایک ایسا مرض ہے  جس سے جلد پر سرخ داغ پڑجاتے ہیں، اُن پر  خارش ہوتی ہے اور  جلد پر مچھلی کے بیرونی حصہ کی طرح چھلکے بن جاتے ہیں،  کھجانے سے چھلکے اترتے ہیں اور خون جاری ہونے لگتا ہے۔

 اگر اس بیماری سے متعلق ماہر دین دار ڈاکٹر کی رائے یہ ہو کہ ماں کی اس بیماری کی وجہ سے یہ بیماری بچے میں منتقل ہو سکتی ہے تو اس بیماری کے دوران ماں کو اپنے بچے کو دودھ نہ پلانے  کی اجازت ہو گی اور نہ پلانے کی وجہ سے اس کو گناہ بھی نہیں ہو گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208200729

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں