بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

چالیس دن گزرنے کے بعد زیر ناف بال نہ کاٹنے کا حکم اور نماز اور پاکی کا حکم


سوال

چالیس  روز  گزرنے  کے  باوجود  زیر  ناف  کے  بال نا کاٹنے والے شخص کی نماز  اور  پاکی کا کیا حکم ہے ؟

جواب

واضح رہے کہ چالیس دن سے زیادہ زیر ناف بال نہ کاٹنا مکروہِ تحریمی ہے اور گناہ کا باعث ہے، البتہ آدمی ناپاک نہیں ہوتا، اس حالت میں نماز اور دیگر عبادات ان کی شرائط  ( مثلًا  طہارت  وغیرہ )  کا  خیال رکھتے ہوئے ادا کی  جائیں تو ادا ہو جائیں گی ۔

صحیح مسلم میں ہے:

"عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه و سلم قال: الفطرة خمس (أو خمس من الفطرة): الختان و الاستحداد و تقليم الأظفار و نتف الإبط و قصّ الشارب."

( کتاب الطہارت باب خصال الفطرۃ  جلد 1 / 221 / ط : دار احیاء التراث العربی )

صحیح مسلم میں ہے ۔

"عن أنس بن مالك قال: وقت لنا في قص الشارب و تقليم الأظفار و نتف الإبط و حلق العانة أن لانترك أكثر من أربعين ليلةً." 

( کتاب الطہارت باب خصال الفطرۃ جلد 1 / 222 / ط : دار احیاء التراث العربی )

فتاوی شامی میں ہے۔

"(و) یستحبّ (حلق عانته و تنظیف بدنه بالاغتسال في کل أسبوع مرّۃً) و الأفضل یوم الجمعة و جاز في کلّ خمسة عشرۃ و كره تركه وراء الأربعین، مجتبی.

(قوله: و كره تركه) أي تحريمًا لقول المجتبى: و لا عذر فيما وراء الأربعين، و يستحقّ الوعيد اهـ 

 وفي أبي السعود عن شرح المشارق لابن ملك: روى مسلم عن أنس بن مالك: وقت لنا في تقليم الأظفار و قص الشارب و نتف الإبط أن لانترك أكثر من أربعين ليلةً و هو من المقدرات التي ليس للرأي فيها مدخل فيكون كالمرفوع اهـ." 

(کتاب الحظر و الإباحة جلد 6 / 407 ، 406  / ط: دار الفکر  بیروت)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"و يحلق عانته و ينظف بدنه بالاغتسال في كل أسبوع مرّةً، فإن لم يفعل ففي كل خمسة عشر يومًا، و لايعذر في تركه وراء الأربعين، فالأسبوع هو الأفضل، و الخمسة عشر الأوسط و الأربعون الأبعد، و لا عذر فيما وراء الأربعين، و يستحق الوعيد، كذا في القنية."

( کتاب الکراهیة الباب التاسع عشر جلد 5 / 357 ، 358 / ط : دار الفکر بیروت )

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212201515

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں