بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

چکور، تیتر، کالا تیتر کی بیٹ پاک ہے


سوال

میں اپنے گھر میں تیتر، چکور اور کالا تیتر پالتا ہوں، کیا ان کی بیٹ، پیشاب ناپاک ہوتا ہے جیسے مرغی اور بطخ کا ناپاک ہوتا ہے؟

جواب

حلال پرندوں میں سے وہ پرندے جو ہوا میں بیٹ کرتے ہیں،  جیسے کبوتر اور اس کے مانند دیگر پرندے، ان سب کی بیٹ پاک ہے، البتہ  وہ حلال پرندے جو زمین پر بیٹ کرتے ہیں، جیسے مرغی ، بطخ   ان کی بیٹ نجس ہے، لہذا صورت مسئولہ  میں تیتر چکور، کالا تیتر کی بیٹ  پاک ہوگی۔

تحفة الفقهاء للسمرقنديمیں ہے:

"وأما خرء الطيور فالطيور ثلاثة أنواع ما لا يذرق من الهواء نحو الدجاج والبط والأوز وخرؤها نجس في رواية الحسن عن أبي حنيفةوفي رواية أبي يوسف عنه أن خرء الدجاج والبط نجس دون خرء الأوز.وما يذرق من الهواء نوعان الصغار منها مثل الحمام ونحوه وخرؤها طاهر،والكبار كالصقر والبازي ونحوهما وخرؤها طاهر عند أبي حنيفة وأبي يوسف وقال محمد نجس."

( كتاب الطهارة، باب النجاسات، ١ / ٥١، ط: دار الكتب العلمية، بيروت - لبنان)

الفتاوي الخانیةمیں ہے:

"(خرء) مایؤکل لحمه من الطيور طاهر إلا ماله رائحة کريهة کخرء الدجاج والبط والاوز فهو نجس نجاسة غليظة."

(الخانية علي ھامش الهندية، كتابالطهارة، فصل في النجاسةالتي تصيب الثوب، أو الخف،أو البدن أو الأرض،١/ ١٩، ط: رشيدية)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144412101414

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں