بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

چکی میں مصالحہ جات پیسنے کی اجرت اور اپنے مال کا منافع لینا


سوال

میں  چکی کا کاروبار  کرتا ہوں،  جس میں مصالحہ وغیرہ پیستا ہوں اور اپنا مال بھی بیچتا  ہوں،  مسئلہ یہ  ہے  کہ میرے پاس لوگ  مال لے کر  آتے  ہیں  کہ میری مرچی میں  "چوکر " ملا دو،  جس  کے الگ سے  پیسے  دیتے  ہیں،  اور میرا کام پسائی کا ہوتا ہے،  اور میں  وہ  مال  "چوکر"   خود  لا کردیتا ہوں  اور اس چوکر میں بھی منافع کماتا ہوں  جس میں رنگ تیل بھی  ہوتا ہے،  اور ان رنگ اور تیل میں بھی منافع کماتا ہوں۔اس میں میرے  لیے کیا حکم ہے؟  کیا یہ میرے لیے جائز ہے یا نہیں ؟

جواب

صورتِ  مسئولہ  میں آپ   کا چوکر، رنگ اور تیل منافع کے ساتھ فروخت کرنا، اور ان سب کو خریدار کی مرچی وغیرہ کے ساتھ  پیسنے  کی  اجرت لینا جائز ہے؛   اس  لیے کہ یہ دو مختلف چیزوں میں دو الگ الگ معاملے ہیں،  جو  چیز آپ فروخت کررہے ہیں اس کا منافع لے رہے رہیں اور  پھر اس خریدار کی جو  چیز چکی میں پیس کر  دے رہے  ہیں، اس کی الگ سے اجرت وصول کررہے ہیں ، اس لیے  یہ  صورت  جائز  ہے۔

البتہ اگر   مذکورہ مرچی میں چوکر ملانے والے کا مقصد دھوکا یا ملاوٹ کرنا ہو ، اور آپ کو کسی شخص کے بارے میں معلوم ہو کہ یہ  ملاوٹ کرکے دھوکا  دہی کرے گا تو آپ کا ایسے شخص کے لیے مذکورہ مصالحہ پیسنا مکروہ ہوگا۔

چکی میں اشیاء  پیسنے اور اس  کی اجرت سے متعلق  تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتویٰ ملاحظہ فرمائیں:

گندم پیسنے کی چکی لگانے کے کاروبار کا حکم

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207200870

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں