بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کرسی پر بیٹھ کر تلاوت کرنا


سوال

 گھر میں صوفہ یا کرسی پر ٹانگیں لٹکا کر بیٹھے ہوۓ قرآن پاک کی تلاوت کرنا درست ہے یا زمین پر بیٹھ کر تلاوت کرنا چاہیے؟

جواب

قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی کتاب اور اس  کا کلام  ہے، یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا سب سے بڑا معجزہ ہے،  اس کی حیثیت عام کتابوں والی نہیں ہے، اس کی نہایت تعظیم اور توقیر کرنا  ہر مسلمان پر لازم ہے، پھر اس کی تلاوت کے احکام بھی عام کتب جیسے نہیں ہیں، آداب تلاوت میں جس قدر رعایت کی جا سکتی ہو وہ کرنی چاہیے۔

لہذا عام حالات میں قرآن مجید کی تلاوت کرنے والے  کو چاہیے کہ قبلہ رو ہو کر زمین پر  بیٹھ کر  قرآن مجید کی تلاوت کرے، اِسی میں غایتِ ادب  پایا  جاتا ہے، البتہ اگر کوئی  تکلیف یا عذر ہو یا زمین پر بیٹھنے کی مناسب جگہ نہ ہوتو  ایسی صورت میں کرسی پر  بیٹھ کر بھی تلاوت کی جا سکتی ہے، اور ایسی صورت میں ٹانگیں لٹکانا بے ادبی شمار نہ ہو گا۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210200707

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں