بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

چچی کو ناجائز چھونے کے بعد اس کی بھتیجی سے نکاح


سوال

 اگر ایک شخص اپنی چاچی کو غلط نظر سے دیکھتا تھا اور شہوت  سے چاچی کا ننگا جسم بھی چھو لیا، نعوذبااللہ،  چاچی کا ننگا جسم بھی دیکھا،  پھر یہ بندہ دین سے واقف ہوا تو   ان حرکات سے توبہ کرلی،اب اسی چاچی نے اس بندے کا رشتہ اپنی بھتیجی یعنی بھائی کی بیٹی سے کروا دیا تو یہ نکاح درست ہے یا نہیں؟

جواب

صورتِ  مسئولہ  میں مذکورہ  رشتہ  درست ہے۔ مذکورہ شخص کی توبہ کی تکمیل کا حصہ ہے کہ اپنی مذکورہ چچی سے پردے کا اہتمام کرے، اور شدید ضرورت کے بغیر رابطہ نہ  کرے، خواہ اس کا رشتہ اس چچی کی بھتیجی سے ہوجائے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 32):

"(قوله: و حرم أيضًا بالصهرية أصل مزنيته) قال في البحر: أراد بحرمة المصاهرة الحرمات الأربع حرمة المرأة على أصول الزاني و فروعه نسبًا و رضاعًا و حرمة أصولها و فروعها على الزاني نسبًا و رضاعًا كما في الوطء الحلال و يحل لأصول الزاني و فروعه أصول المزني بها و فروعها. اهـ."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212201594

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں