حضرت علی رضی اللہ عنہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا زاد بھائی تھے تو انہوں نے پھر حضرت فاطمہ زہرا رضی اللہ عنہا سے نکاح کیسے کیا تھا؟
شریعت مطہرہ میں سگی بھتیجی سے نکاح کرنا منع ہے تاہم چچازاد بھائی کی بیٹی سے نکاح کرناجائز ہے،لہذا حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے حضرت فاطمۃ الزھراء رضی اللہ عنہا سے نکاح کرنے میں شرعاً کوئی قابل اشکال بات نہیں ہے۔
فتاوی عالمگیریہ میں ہے:
(ومنها) المحل القابل وهي المرأة التي أحلها الشرع بالنكاح، كذا في النهاية."
(کتاب النکاح، 1/ 267، ط: دار الفکر)
"القسم الأول المحرمات بالنسب: وهن الأمهات والبنات والأخوات والعمات والخالات وبنات الأخ وبنات الأخت فهن محرمات نكاحا ووطئا ودواعيه على التأبيد."
(کتاب النکاح، الباب الثالث، القسم الأول المحرمات بالنسب، 1/ 273، ط: دار الفکر)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144511101438
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن