بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 ربیع الاول 1446ھ 14 ستمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

چچا کی زندگی میں بھتیجوں کا ان کے مال میں حق


سوال

چچا کی ایک بیٹی اور بیوی ہے، اگر چچا کی وفات ہو جاۓ کیا اس کے بھتیجے حقدار ہیں وضاحت فرما دیں

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر سائل کے چچا حیات ہیں تو ا ن کی زندگی میں  کسی اور کا ان کے مال میں کوئی حق وحصہ نہیں ہے، ان  کی وفات کے وقت بھی اگر یہی ورثاء (بیوہ، بیٹی) ہوں تو ان کے ساتھ چچا کے والدین وارث ہوں گے، وہ نہ ہوں تو بھائی، بہن وارث ہوں گے، کوئی بھائی بہن نہ ہو تو بھتیجے وارث ہوں گے۔

در مختار میں ہے:

''اعلم أن ‌أسباب ‌الملك ثلاثة: ناقل كبيع وهبة وخلافة كإرث وأصالة، وهو الاستيلاء حقيقة بوضع اليد أو حكما بالتهيئة كنصب الصيد لا لجفاف على المباح الخالي عن مالك، فلو استولى في مفازة على حطب غيره لم يملكه ولم يحل للمقلش ما يجده بلا تعريف، وتمام التفريع في المطولات''.

(كتاب الصيد، 463/6، ط: سعيد)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144412101549

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں