بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

سنیما کے ٹکٹ خرید کر بیچنا


سوال

 ایک کمپنی ہے جو سنیما کی ٹکٹ ہولڈنگ کا کام کرتی ہے ۔ ہم 4 گھنٹوں کے لیے اگر ان ٹکٹس کو خرید کر رکھیں گے تو4 گھنٹہ بعد ایک خاص منافع ملے گا، پوچھنا یہ ہے کہ ایسا کرنا ٹھیک ہے یا نہیں؟  کمپنی جوائن کرتے وقت مخصوص رقم کا اکاؤنٹ کھلوانا پڑتا ہے، سرمایہ کاری کرنا پڑتا ہے،  اس کےبعد کام شروع ہوتا ہے۔ فلم انڈسٹری کو پروموٹ کرنا چاہتے ہیں ۔ کیا ایسا کام کرنا جائز ہے ؟

جواب

جان دار کی تصاویر پر مشتمل کوئی بھی ویڈیو وغیرہ دیکھنا شرعاً جائز نہیں ہے، اور ایسی فلمیں جن میں فحش مواد ہو یا وہ فلم ہی فحش ہو اس کا دیکھنا تو اور زیادہ سخت گناہ ہے،  سنیما  میں چونکہ فلمیں دکھائی جاتی ہیں ، اس لئے سنیما کے ٹکٹ  کا کام کرکے نفع کمانا حرام ہے۔ اور اس کو پروموٹ کرنا بھی حرام ہے۔

"عن مسلم قال كنا مع مسروق في دار يسار بن نمير فرأى في صفته تماثيل فقال سمعت عبد الله قال:  سمعت النبي صلى الله عليه و سلم يقول ( إن أشد الناس عذابا عند الله يوم القيامة المصورون".

أخرجه البخاري في عذاب المصورين (5/  2220) برقم (5606)، ط. دار ابن كثير ، اليمامة - بيروت، الطبعة الثالثة : 1407 =1987)

عمدۃ القاری میں ہے:

"وفي التوضيح قال أصحابنا وغيرهم: تصوير صورة الحيوان حرام أشد التحريم، وهو من الكبائر، وسواء صنعه لما يمتهن أو لغيره، فحرام بكل حال؛ لأن فيه مضاهاة لخلق الله، وسواء كان في ثوب أو بساط أو دينار أو درهم أو فلس أو إناء أو حائط".

(عمدة القاري شرح صحيح البخاري: باب عذاب المصورين (22/ 70)، ط. دار إحياء التراث العربي - بيروت)

محیط برہانی میں ہے:

"وقال أبو حنيفة: لا تجوز الإجارة على شيء من اللهو والمزامير والطبل وغيره؛ لأنها معصية والإجارة على المعصية باطلة".

(المحيط البرهاني: كتاب الإجارة، الفصل الخامس عشر: في بيان ما يجوز من الإجارات، وما لا يجوز(7/ 482)، ط. دار الكتب العلمية، بيروت ، الطبعة  الأولى: 1424 هـ = 2004 م)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144406101611

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں