بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سیمنٹ کی دیوار سے اور شیشے سے تیمم کرنا


سوال

کیا سیمنٹ کی دیوار سے تیمم کرنا جائزہے؟َکیا شیشے کی چیز سے تیمم جائز ہے؟

جواب

سیمنٹ کی دیوار سے تیمم کرنا جائز ہے،اگر دیوار پر چونا کیا ہوا ہے  تب بھی دیوار سے تیمم کرسکتے ہیں،اسی طرح اگر دیوار پر آئل پینٹ وغیرہ ہوا ہے اور اس پر گردوغبار موجود ہے تو اس سے بھی تیمم کرنا جائز ہے۔

شیشے کی چیز سے تیمم کرنا جائز نہیں ہے۔البتہ اگر شیشے پر گردوغبار ہو تو اس سے تیمم کرنا جائز ہے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"(ومنها الصعيد الطيب) يتيمم بطاهر من جنس الأرض. كذا في التبيين كل ما يحترق فيصير رمادا كالحطب والحشيش ونحوهما أو ما ينطبع ويلين كالحديد والصفر والنحاس والزجاج وعين الذهب والفضة ونحوها فليس من جنس الأرض وما كان بخلاف ذلك فهو من جنسها. كذا في البدائع.

فيجوز التيمم بالتراب والرمل والسبخة المنعقدة من الأرض دون الماء والجص والنورة والكحل والزرنيخ وال'مغرة والكبريت والفيروزج والعقيق والبلخش والزمرد والزبرجد. كذا في البحر الرائق وبالياقوت والمرجان. كذا في التبيين وبالآجر المشوي وهو الصحيح. كذا في البحر الرائق وهو ظاهر الرواية. هكذا في التبيين وبالخزف إلا إذا كان عليه صبغ ليس من جنس الأرض. كذا في خزانة الفتاوى. وبالحجر عليه غبار أو لم يكن بأن كان مغسولا أو أملس مدقوقا أو غير مدقوق كذا في فتاوى قاضي خان وبالطين الأحمر والأسود والأبيض.

كذا في البدائع والأصفر. كذا في الخلاصة والأخضر. كذا في التتارخانية وبالأرض الندية والطين الرطب. كذا في البدائع وبالمرداسنج المعدني دون المتخذ من شيء آخر.

ويجوز بالغبار مع القدرة على الصعيد. كذا في السراج الوهاج وهو الصحيح."

(الباب الرابع في التيمم،الفصل الأول في أمور لا بد منها في التيمم،ج1،ص27،ط؛دار الفکر)

فتاوی شامی میں ہے:

"بمطهرمن جنس الأرض وإن ‌لم ‌يكن ‌عليه ‌نقع) أي غبار."

(کتاب الطھارۃ، باب التیمم، ج:1، ص:241،  ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144311102133

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں