بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 محرم 1447ھ 03 جولائی 2025 ء

دارالافتاء

 

کسی چیز کے کھلانے پر قسم کھانے کا حکم


سوال

ایک شخص نے دوسرے کی طرف بسکٹ بڑھاتے ہوئے کہا کہ :مجھے قسم ہے کہ یہ تم کھاؤگے،تو دوسرےشخص نے بسکٹ کو توڑ کر کھالیا، توڑنے کی وجہ سے کچھ چھوٹے ریزے ہوۓ جو اس نے پھینک دیے۔

اب پوچھنا یہ ہےکہ کیا ان چھوٹے ریزوں کے پھینکنے کی وجہ سے قسم کھانے والا حانث ہوگیا؟یا نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر کسی شخص نے کسی دوسرے کو بسکٹ دیا اور یہ کہا کہ:"مجھے قسم ہے کہ یہ تم کھاؤ گے ،"اور دوسرے شخص نے بسکٹ اتنا کھالیا کہ جس کو عرف میں کھانا شمار کیا جاتا ہو کچھ چھوٹے ریزے اس نے پھینک دئے تو اس سے قسم کھانے والے کی قسم پوری ہوگئی ،اس پر کفارہ نہیں آئے گا۔

فتاوی شامی میں ہے:

"‌‌[فروع] قال لغيره: والله لتفعلن كذا فهو حالف، فإن لم يفعله المخاطب حنث ما لم ينو الاستحلاف."

(کتاب الایمان، ج:3، ص:849، ط:سعید)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"ولو قال الرجل لغيره: أقسمت لتفعلن كذا أو قال: أقسمت بالله أو قال: أشهد بالله أو قال: أحلف بالله لتفعلن كذا وقال في جميع ذلك: أقسمت عليك أو أشهد عليك أو لم يقل عليك فالحالف في هذه الفصول الثلاثة هو المبتدئ ولا يمين على المجيب."

(كتاب الأيمان،الباب الثاني،فصل في تحليف الظلمة...،ج:2،ص:60،ط:دارالفکر)

المحیط البرہانی میں ہے:

"في «مجموع النوازل» إذا قال لآخر: الله لتفعلن كذا، أو قال: والله لتفعلن كذا، فقال الآخر: نعم، وأراد كل واحد منهما أن يكون حالفاً فكل واحد منهما حالف لأن قوله: نعم جواب. والجواب يتضمن إعادة ما في السؤال فكأنه قال: والله لأفعلن كذا فكان يميناً، وإن أراد المبتدىء أن يكون مستحلفاً، وأراد المجيب أن لا يكون عليه يمين وأن يكون قوله نعم على ميعاد من غير يمين فهو كما نوى ولا يمين على واحد منهما لأن المبتدىء والمجيب كل واحد نوى من كلامه ما يحتمله لفظه، وإن لم يكن لواحد منهما نية ففي قوله: الله، الحالف هو المجيب، وفي قوله: والله الحالف هو المبتدىء."

(كتاب الأيمان والنذور،  الفصل الثاني الفاظ اليمين وإنه أنواع، ج:4، ص: 209،ط:دارالكتب العلمية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144606101808

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں