بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کریم / اوبر کے رائیڈرز کا کمپنی کے کمیشن سے بچنے کیے سواری سے مسافت کم ظاہر کروانا


سوال

اوبر(Uber)اور کریم(careem)ٹیکسی سروس ، ان میں کام کرنے والے جو ہیں ،انہیں کمپنی کی طرف سے سواری ملتی ہے اور کمپنی اس کا کمیشن لیتی ہے (سواری دینے کا) ،جتنی مسافت اتنا کرایہ اسی لحاظ سے کمیشن، اب یہ کام کرنے والے  رائیڈر کمپنی سے سواری لے کر  اس سوار  سے  کہتے ہیں کہ  آپ اپنی مسافت کم کردیں (جس سے کمپنی کو یہ ظاہر ہوگا کہ مسافت کم تھی تو کرایہ بھی کم تو اس لحاظ سے کمیشن بھی کم) اور آپ کی جو منزل ہے ہم وہاں آپ کو پہنچا دیں ،اس کا  کمپنی جو کرایہ بتا رہی ہے،  وہ ہمیں دے دیں!

جواب

صورتِ  مسئولہ میں  رائیڈر  کا  مذکورہ عمل  خیانت اور  دھوکا  دہی پر مشتمل ہے جو کہ شرعًا جائز نہیں۔

باقی کریم یا اوبر کے رائیڈر  کے کمپنی کے ساتھ  معاہدے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ باحوالہ ثبوت کے ساتھ  اس کی مکمل وضاحت کے بعد ہی اس بارے میں جواب دیا جاسکتاہے۔

قرآن مجید میں ہے:

{ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْخَائِنِينَ } [الأنفال: 58]

وفي مشكاة المصابيح :

"وَالْمُسْلِمُونَ عَلَى شُرُوطِهِمْ إِلَّا شَرْطًا حَرَّمَ حَلَالًا أَوْ أَحَلَّ حَرَامًا."

(2 / 882المكتب الإسلامي)

وفي الصحيح لمسلم :

"من غشّنا فليس منّا."

(1 / 99دار إحياء التراث العربي)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144212201352

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں