بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کارڈ سویپنگ مشین رکھنے کا حکم


سوال

کیا swap card مشین استعمال کرنا جائز ہے؟

ہماری دوکان میں لوگ خریداری کرنے آتے ہیں، بعض اوقات لوگ اپنا ڈیبٹ کارڈ اور کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے کے لیے، swap card مشیںن  کا پوچھتے ہیں،  تو کیا ہم مذکورہ مشین اپنی دوکان میں رکھ سکتے ہیں؟  جب کہ میزان بینک والے اپنے کسٹمر کو مذکورہ مشین فراہم نہیں کرتے اور وجہ بتاتے ہیں کہ جائز نہیں!

جواب

 ڈیبٹ کارڈ بنوانا اور اس کا استعمال چوں کہ جائز ہے، لہذا اس  کے لیے کارڈ سویپنگ مشین رکھنا اور مطلوبہ رقم اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرنا بھی جائز ہے، البتہ کریڈٹ کارڈ  بنوانا اور اس کا استعمال چوں کہ شرعًا جائز نہیں؛ لہذا اس کے لیے مذکورہ مشین کا استعمال بھی ناجائز ہے، پس صورتِ مسئولہ میں سائل اپنی دوکان میں مذکورہ مشین  ڈیبٹ کارڈ کے  ذریعہ سے رقم منتقلی کے لیے رکھ سکتا ہے، البتہ کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ رقم کی منتقلی کے لیے مذکورہ مشین فراہم  کرنا گناہ میں معاونت فراہم کرنے کی وجہ سے بنصِ قرآنی جائز نہ ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144203201493

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں