بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

چندے سے خریدی ہوئی جگہ کس کے نام کرائی جائے


سوال

چندہ کی رقم سے مدرسہ کی زمین خریدی اب مدرسہ کی زمین کا بیع نامہ کرانا ہے ، تو کس شخص کے نام کرائیں گے اپنے نام سے یا عوام کے نام سے؟

جواب

صورت مسئولہ میں اگر مذکورہ زمین کی رجسٹری کی ضرورت ہے ،تو مدرسہ يا مدرسہ كے ٹرسٹ کے نام پر رجسٹری کردی جائے ،اور اگر مدرسہ کے نام پر ممکن نہ ہو تو متولی مدرسہ کے نام پر کروادی جائے اور وہ مدرسہ کے لیے وقف نامہ رجسٹر کرادے۔

الدر مع الرد میں ہے:

"(‌جعل) ‌الواقف (‌الولاية ‌لنفسه جاز) بالإجماع."

(مطلب في الوقف اذا خرب ولم يكن عمارته،ج:4،ص:379،ط:سعید)

الفتاویٰ العالمگیریہ میں ہے:

"رجل ‌بنى ‌مسجدا وجعله لله تعالى فهو أحق الناس بمرمته وعمارته وبسط البواري والحصر والقناديل، والأذان والإقامة والإمامة إن كان أهلا لذلك فإن لم يكن فالرأي في ذلك إليه. كذا في فتاوى قاضي خان."

(كتاب الصلاة، الباب الثامن في الوتر، ج:1، ص:110، ط: دار الفكر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144409101360

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں