بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کال سینٹر میں ملازمت کا حکم


سوال

حضرت یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ() کال سینٹر میں ملازمت کرناچاہتاہوں، آیا کہ یہ ملازمت حرام ہے یا حلال ؟جائزاورناجائز میں کیافرق ہے؟ کیونکہ آپ کے اکثربینک سے متعلق سوالات میں جائز اورناجائز کالفظ دیکھا ہے، حرام اورحلال کا نہیں، وضاحت کردیجیے۔

جواب

یہ ملازمت ناجائزہے۔ نیزجائزاورحلال میں اورناجائزاور حرام ، حکم اورنتیجہ کے اعتبارسے ایک ہی ہیں، صرف تعبیرکافرق ہوتاہےاوریہ فرق حرمت وحلت کے ثبوت کے دلائل کی وجہ سےہوتاہےیعنی جوحکم قرآن کریم کے الفاظ میںوضاحت کے ساتھ موجود ہواسے اصلاحی اعتبارسےحلال یا حرام کہتے ہیں اورجوحکم قرآن کریم کے مفہوم سے ثابت ہویااحادیث کے مفہوم ومقصد سے ثابت ہورہاہواسے جائزیاناجائز سےتعبیر کرتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200432

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں