بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پابندی کی وجہ سے چند مقتدیوں کے علاوہ باقی مقتدیوں کا مسجد کی اوپر والی منزل سے اقتدا کرنا


سوال

کیا کرونا وائرس کے دوران تراویح کی نماز اس طرح ادا کرسکتے ہیں کہ مسجد تین منزلہ ہے اور دو یا چار مقتدی امام کے ساتھ نیچے کی منزل پر نماز ادا کریں اور نیچے کی پوری منزل چھوڑ کر دوسری یا تیسری منزل پر باقی مقتدی نماز ادا کرسکتے ہیں یا نہیں؟

جواب

مسجد  میں  باجماعت نماز میں کسی ضرورت کے بغیر  نچلی منزل میں صفوں میں جگہ ہوتے ہوئے نمازیوں کا اوپر والی منزل سے اقتدا  کرنا مکروہ ہے، آج کل کے حالات میں  مساجد میں نماز پڑھنے  کی اجازت ہے، لہذا  پہلی منزل پوری کرنے کے بعد دوسری اور تیسری منزل میں صفیں بنائی جائیں،  اگر کسی علاقے کی مساجد میں اب بھی ایس او پیز  کی پابندی ہو  اور انتظامیہ کی طرف سے سختی ہو تو بھی جس حد تک ہوسکے  پہلی منزل پوری کرکے دوسری منزل میں صفیں بنائی جائیں۔ اور اگر  کہیں اس پر  بھی پابندی ہو تو سوال میں مذکورہ طریقے کے مطابق مسجد میں  تراویح ادا کرنے سے تراویح ادا ہوجائے گی۔

الفتاوى الهندية (5/ 322):

"الصعود على سطح كل مسجد مكروه، و لهذا إذا اشتد الحر يكره أن يصلوا بالجماعة فوقه، إلا إذا ضاق المسجد فحينئذ لايكره الصعود على سطحه للضرورة، كذا في الغرائب."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108201778

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں