بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

چار سو کلومیٹر کی مسافت طے کرکے کراچی آنے والے کے لیے نماز میں قصر کا حکم


سوال

میں کراچی ٹیسٹ دینے  کے لیے آیا تھا تقریباً 400 کلومیٹر کا سفر کر کے 3 دن  کے  لیے،  آپ مجھے یہ بتائیے کہ کیا میں قصر نماز پڑھوں گا یا پوری نماز؟

جواب

صورتِ  مسئولہ  میں آپ کسی اور شہر سے کراچی  میں ٹیسٹ دینے کے  لیے چار سو کلومیٹر کی مسافت طے کرکے تین دن کے لیے  آئے تھے تو  آپ مسافر  تھے، اس لیے تنہا نماز پڑھتے ہوئے آپ  پر  ظہر، عصر اور عشاء کی فرض نماز میں قصر نماز پڑھنا لازم تھی۔ البتہ مقیم  امام  کی اقتدا میں پوری نماز پڑھنی ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144206200045

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں