بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی کو طلاق دینے کے بعد اپنی اولاد سے روزانہ فون پر بات کرنے کا حکم


سوال

 باپ پاکستان میں نہیں رہتا ہے، اور ماں باپ کے درمیان طلاق  کی صورت میں ،   کیا والد روز اپنے بچوں سے فون پر بات کر سکتا ہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں والد روزانہ  اپنی اولاد سے فون پر بات کر سکتا ہے، اسی طرح سے جب چاہے ملاقات بھی کر سکتا ہے، فون پر بات کرنے، یا ملاقات سے منع کرنے کا شرعا  کسی کوحق نہیں ہوگا۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

" الولد متى كان عند أحد الأبوين لا يمنع الآخر عن النظر إليه وعن تعاهده كذا في التتارخانية ناقلا عن الحاوي."

( كتاب الطلاق، الباب السادس عشر في الحضانة، قبيل فصل مكان الحضانة مكان الزوجين، ١ / ٥٤٣، ط: دار الفكر )

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144409100451

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں